پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور معیشت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی مالی سہولت کی درخواست کر دی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستان نے امریکا سے پانچ سال کی مدت کے لیے مالی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانا اور معاشی استحکام کو فروغ دینا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مجوزہ مالی سہولت کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مزید پیش رفت اور حکومتی سطح پر باضابطہ ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔