کراچی پورٹ پر ایک اور دیو ہیکل بحری جہاز کی آمد

image

کراچی پورٹ پر ایک اور دیو ہیکل کنٹینر بردار بحری جہاز MSC DILETTA لنگر انداز ہو گیا جو شہر کی بندرگاہی صلاحیتوں اور عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق عظیم بحری جہاز ساؤتھ ایشین پورٹ ٹرمینل پر پہنچا۔ یہ جہاز 400 میٹر لمبا، 67 میٹر چوڑا اور 255,288 ٹن ڈیڈ ویٹ کی گنجائش رکھتا ہے۔

کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے بڑے بحری جہازوں کی مسلسل آمد کراچی پورٹ کی جدید سہولیات، بہتر انفراسٹرکچر اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت کا واضح ثبوت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US