سوشل میڈیا پر ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں، کچھ تو ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ایک ایسے ہی شخص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس نے سب کو حیران تو کیا ہی ساتھ ہی شادی ہال میں لوگوں کے بھی دل جلا دیے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاندھے پر ڈیگی اسپرے کی مشین لٹکائے یہ شخص شادی ہال میں عین اُس وقت اسپرے کرنے آ گیا جب دلہا اور دلہن والے موجود تھے۔
اسی دوران سر پر دوپٹہ اوڑھے یہ شخص اسپرے لےکر گھس گیا اور ہال میں اچانک اسپرے کی آواز آنے لگی، جس نے باراتیوں کی توجہ حاصل کر لی۔
ممکنہ طور پر بھارت کے شادی ہال کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان اس شخص کو ہال سے باہر نکالنے کی بارہاں کوشش کر رہے ہیں تاہم مذکورہ شخص بطور ہتھیار اسپرے کیے جا رہا تھا۔
اگرچہ ویڈیو کافی وائرل ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال معلومات نہیں آ سکی ہیں، لیکن ایک بات یقینی ہے کہ یہ شادی کی تقریب سے زیادہ کسی تقریب کا منظر ہے، کیونکہ اس شخص سے بات چیت کرنے والے نے گلے میں کارڈ پہنا ہوا ہے، جبکہ عین ممکن ہے کہ اس ڈینگی اسپرے والے کو بھی بلوایا گیا ہو۔