نیشنل ورکشاپ خیبرپختونخوا کے شرکاء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی، جس میں قومی سلامتی، گمراہ کن پروپیگنڈا کے پھیلاؤ اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکاء کے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دیے جبکہ شرکاء نے معرکہ حق میں فوج پاکستان کی تاریخی کامیابی پر شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
شرکاء نے کہا کہ گمراہ کن پروپیگنڈا کے تدارک کے لیے انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ناگزیر ہے اور انہوں نے پاک فوج کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے مادرِ وطن کے دفاع میں ہمیشہ لازوال قربانیاں دی ہیں اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف مؤثر کارروائیوں اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔