سعودی وزارت خارجہ کا گل پلازہ حادثے پر اظہار افسوس، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

image

سعودی وزارت خارجہ نے کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے میں اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوس کی اس گھڑی میں سعودی عرب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان اور اس کے عوام کے تحفظ اور سلامتی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ہفتہ کی شب کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع تجارتی مرکز گل پلازہ میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں اب تک 30 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ تقریباً 80 افراد لاپتہ ہیں۔ امدادی اور ریسکیو سرگرمیاں حادثے کے پانچویں روز بھی جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US