بشریٰ نے ہی میری بیٹی کو اغوا کروایا ہے اور ۔۔ بیٹی کی گرفتاری پر دانیہ کی والدہ نے روتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا

image

“پولیس کے ساتھ کچھ لوگ آئے انھوں نے میرے بیٹے کو بھی گھر میں گھس کر مارا اور دانیہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ ہم نے اپنے پڑوسیوں سے لڑائی کی ہے لیکن ہم نے کسی سے کوئی لڑائی نہیں کی اگر کسی کو ہم سے تکلیف پہنچی ہے تو ہم معافی مانگ لیتے ہیں۔ یہ سب اس لئے ہورہا ہے کیوں کہ ہم نے وراثت کے لئے کیس کیا ہے۔ یہ سب بشریٰ کروا رہی ہے“

یہ کہنا ہے سلمیٰ بی بی کا جو مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ ہیں۔ گزشتہ شب خبروں کے مطابق دانیہ کو عامر لیاقت کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے کے کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے سلمیٰ بی بی نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے زاروقطار رو رہی ہیں۔ اور کہہ رہی ہیں کہ عامر لیاقت کی سابقہ اور پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے ہی ان کے داماد عامر لیاقت کو قتل کروایا تھا اور اب دانیہ کے اغوا میں بھی ان کا ہی ہاتھ ہے۔ سلمیٰ بی بی نے پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب دانیہ شاہ کو سٹی کورٹ پہنچا دیا گیا ہے اور کچھ دیر بعد جوڈیشل مسجٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان کے خلاف کیس عامر لیاقت کے بچوں دعا اور احمد نے دائر کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US