تیل اور ماچس بھی نہیں لے جاسکتے۔۔ عام استعمال کی وہ چیزیں جنھیں بیگ میں رکھنے سے جہاز سے اتارا بھی جاسکتا ہے

image

جہاز میں پہلی بار سفر کرنے والے اپنے بیگ میں کافی سامان رکھ لیتے ہیں جس کے بارے میں انھیں پتا نہیں ہوتا کہ وہ ساتھ لے جانا منع ہے۔ کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو ایسی چیزیں چھپا کر بیگ میں ڈال لیتے ہیں اور اگر جہاز کے عملے کو اس بات کی خبر ہوجائے تو انھیں سزا کے طور پر اتارا بھی جاسکتا ہے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم ایسی ہی چند چیزوں کا ذکر کریں گے۔

وی لاگر کے مطابق ایسی اشیاء جن سے جانی خطرہ ہوسکتا ہے وہ لے جانا منع ہے ان چیزوں میں رسی، چاقو، نیل کٹر یہاں تک کہ بوتل کا ڈھکن کھولنے والا آلہ بھی شامل ہے۔

کسی بھی قسم کا مائع ایک محدود مقدار میں ہونا ضروری ہے اور اسے پلاسٹک کی تھیلی میں پیک کر کے لے جانا لازمی ہے۔

مچھر مار ادویات، رنگ کا اسپرے، ایسا کوئی بھی اسپرے جو فلیم ایبل ہو لے جانا منع ہے۔ اسی طرح کھانا پکانے کا تیل، لائٹر اور ماچس رکھنے کی بھی اجازت نہیں

کھیل کا سامان فلائٹ میں ساتھ نہیں لے جاسکتے کیوں کہ بلا، ہاکی وغیرہ لوگ غلط کاموں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

فٹ بال میں ہوا بھر کر نہیں لے جاسکتے کیوں اس طرح کوئی بھی ہوا بھری جاسکتی ہے جس کی جانچ کرنا مشکل ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US