سموسا آج کل سوشل میڈیا پر ٹرینڈکر رہا ہے جس کے بارے میں ڈاکٹر محمد عفان قیصر نے کھل کر نقصانات بتائے جس پر کچھ لوگوں نے ان کی ہدایات کو سراہا تو کچھ نے ان کا مذاق بنایا۔
ڈاکٹر محمد عفان قیصر کے سموسے کے نقصانات بتانے کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی تھی اور اب وہ پیزا کے نقصانات سامنے لے کر آئے ہیں جس پر پاکستان مسلم لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے انہیں کھری کھری سنائی ہے۔ چونکہ پیزا وہ کھانا ہے جس کا ہر کوئی شوقین ہوتا ہے تو جب انہوں نے اس چیز کے نقصانات پر اپنی نئی ویڈیو جاری کی تو ان پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب چڑھائی کی۔
انہوں نے ہر دل پسند غذا پیزا پر تنقید اور اس کے کھانے سے نقصانات گنواتے ہوئے اسے انسانی صحت پر ڈرون اٹیک کے مترادف قرار دیا ہے جو کہ خاتون سیاست دان حنا پرویز کو کچھ خاص نہیں بھایا۔
سیاستدان حنا پرویز بٹ نے ڈاکٹر عفان کی نئی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر صاحب سموسے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آپ کچھ زیادہ فری نہیں ہوگئے، اب ڈرون اٹیک اور ایٹم بم سے نکل آئیں۔
اب ڈاکٹر عفان بھی خاموش نہ رہ سکا اور انہوں نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے حنا پرویز بٹ کو جواب دیا۔ انہوں نے حنا پرویز کے ٹوئٹ کے نیچے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شکریہ میڈم حنا، اصل مقصد لوگوں کو صحیح صحت آگاہی دینا ہے، اگلا ٹارگٹ بریانی ہے۔