جانور بھی انسان کی حرکتوں کو خوب سمجھتے ہیں، بس فرق یہ ہے کہ وہ جانور ہیں اور اس کے مقابلے میں انسان۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک انسان بھی جانور بن گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ اس منچلے نوجوان کو ندی کنارے آرام کرتے مگر مچھ کو دیکھتے سکون نہیں مل رہا تھا یہی وجہ تھی کہ اسے تنگ کرنے کا نیا طریقہ نکال لیا جو کہ خطرناک بھی تھا۔
نوجوان نے خود مگرمچھ سے مماثلت رکھنے والی کپڑوں میں ڈھال لیا اور پھر اسی کی طرح رینگتا ہوا آرام کرتے مگرمچھ کے پاس آ گیا۔
غیر معمولی حرکتیں کرتا دیکھ مگر مچھ بھی کشمکش میں مبتلا تھا کہ میں کروں تو کروں یا، کیونکہ دکھنے میں مگرمچھ مگر حرکتیں عجیب سی۔ اس سب میں مگر مچھ نے بھاگنے میں ہی عافیت جانی تاہم نوجوان نے مگرمچھ کا پیچھا نہ چھوڑا۔
اگرچہ ویڈیو دکھنے میں دلچسپ معلوم ہو رہی تھی تاہم سوشل میڈیا صارفین اس بات پر بھی خوفزدہ تھے کہ خطرناک جانور اس نوجوان کی جان بھی کے سکتا تھا۔