کوٹ کے اس حصے کو کاٹا کیوں جاتا ہے؟ دلچسپ معلومات جس کا تعلق گھوڑوں سے ہے

image

مردوں کے فارمل لباس پینٹ کوٹ میں آپ نے ایک بات ضرور نوٹ کی ہوگی کہ کوٹ کے پچھلے حصے میں گہرا کٹ لگا ہوتا ہے۔ آج آپ کو کوٹ کے حوالے سے دلچسپ معلومات دی جائے گی جو آپ نے پہلے نہیں سنی ہوگی۔

کوٹ کے پچھلے حصے میں کٹ

کوٹ کے گہرے کٹ لگے حصے کو سوٹ وینٹ کہا جاتا ہے اور اس کا تعلق اس دور سے ہے جب آنے جانے کے لئے گھوڑوں پر سواری کیا کرتے تھے۔ پیچھے سے کوٹ ٹائٹ ہونے کی وجہ سے گھوڑے پر بیٹھنے میں مشکل ہوتی تھی اس لئے پیچھے کا حصہ ڈیزائن کے تحت کاٹا جانے لگا۔ یہ ڈیزائن آج بھی قائم ہے کیونکہ اس کے زریعے موٹے افراد کو بیٹھنے میں آسانی ہوتی ہے اور پینٹ کی جیب میں ہاتھ بھی آسانی سے چلا جاتا ہے۔

صرف ایک ہی بٹن کیوں لگایا جاتا ہے؟

کوٹ میں مختلف بٹن ہونے کے باوجود ہمیشہ ایک ہی بٹن کیوں لگایا جاتا ہے؟ یہ سوال کئی ذہنوں میں اٹھتا ہے جس کا جواب یہ ہے کہ آج کل استعمال ہونے والے کوٹس 1906 میں ایڈورڈ ہفتم کے دور میں متعارف کرائے گئے تھے اور انہیں لاؤنج سوٹ کہا جاتا تھا۔ ان کوٹس میں ایک بٹن لگانے کا مقصد بھی یہی تھا کہ آرام سے گھوڑے پر سواری کی جاسکے اور باقی بٹن کھلے رہیں تا کہ موٹے لوگ بدنما نہ لگیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US