نانا نانی کا کردار کسی بھی بچے کی پرورش میں ایک اہم ترین کردار ہوتا ہے کیونکہ بچہ جس قدر محبت اپنے ننھیال سے کرتا ہے یہ فطری محبت ہوتی ہے۔ لیکن کچھ ایسے بھی بچے ہیں جو اس محبت سے محروم رہ جاتے ہیں۔ بختاور بھٹو کے بچے بھی اپنی نانی کی محبت حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ مگر ان کو ماں کہہ کر پکار رہے ہیں۔
کل رات انسٹاگرام پر بختاور نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا بڑا بیٹا میر حاکم چوہدری اپنی نانی کی تصویر کے پاس کھڑا ہوا ہے اور اسے دیکھ کر ماما کہہ رہا ہے جس پر والدہ بختاور بچے کو بتاتی ہیں کہ یہ آپ کی مما کی ماما ہیں۔ یہ ماما نہیں مما کی ماما ہیں۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:
اس ویڈیو کو اب تک 33 ہزار سے زائد لوگ لائک اور شیئر کر چکے ہیں جس پرپیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما شیری رحمن نے بھی کمنٹ کیا ہے اور بختاور کی بہن آٖسہ بھی حاکم کو پیار کر رہی ہیں۔