فیفا فٹبال ورلڈ کپ قطر میں منعقد ہو رہا ہے، تاہم دلچسپ اور جذباتی ویڈیوز نے دنیا بھر میں سب کی توجہ حاصل کر لی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی پُر اثر ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے میزبان سمیت صارفین کو بھی خوب اپنے سحر میں مبتلا کر دیا ہے، جس میں ایک پاکستانی فٹبال شائقین نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی۔
دراصل میزبان فٹبال شائقین کے پاس گفتگو کے دوران ان سے ان کی پسند کی سورہ کی تلاوت کرا رہا تھا، جیسے ہی ایک پاکستانی میزبان سے ٹکرایا تو میزبان نے پہلے تو تعارف پوچھا۔
جس کے بعد قرآن مجید کی پسندیدہ سورہ کے بارے میں پوچھا، تو پاکستانی نے جواب دیا، مجھے سورہ بقرہ پسند ہے، اور میں سورہ بقرہ کا آخری رکوع سنانا چاہتا ہوں۔
اور پھر پُر جوش میزبان جسے لگ رہا تھا کہ اس کی آواز ہی خوبصورت ہے، اُس نے پہلی آیت پڑھ کر پاکستانی کی طرف متوجہ ہوا، اور جب پاکستانی نے تلاوت کرنا شروع کی تو حیرانگی کے مارے میزبان کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں اور چہرے پر تاثرات بھی توجہ طلب تھے۔
صرف یہی نہیں بلکہ خالد نامی پاکستانی عربی بھی فر فر بول رہا تھا، جس نے صارفین کو حیران بھی کیا اور خوبصورت آواز نے سب کو جذباتی بھی کر دیا۔