کراچی: 100 سے زائد بچوں سے مبینہ بدفعلی، ملزم کا ڈی این اے 8 متاثرین سے میچ

image

کراچی کے علاقے محمودآباد میں 100 سے زائد بچوں سے بدفعلی کے مقدمے کے مرکزی ملزم عمران کا ڈی این اے 8 متاثرہ بچوں سے میچ کر گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم عمران کی گرفتاری کے بعد تفتیش کے دائرے کو وسیع کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم کا پنجاب میں کرمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے جس میں مختلف نوعیت کے مقدمات، جن میں بچوں کے ساتھ بدفعلی، اغوا اور اقدام قتل شامل ہیں، ملتان اور دیگر علاقوں میں درج ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2018 سے 2023 کے دوران ملزم کے خلاف 8 مقدمات درج ہوئے جبکہ 2024 میں ملزم کی بیوی نے بچوں کے ساتھ فیصل آباد منتقل ہو کر اسے چھوڑ دیا تھا اور اسی دوران ملزم پنجاب آتا جاتا رہا۔

ملزم کی گرفتاری کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ سے تصدیق ہوئی کہ اس کا ڈی این اے 8 متاثرہ بچوں سے میچ کر گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اسے 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US