عورت کا نکاح کرانے کیلیے اس کے زندہ خاوند کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کردیا گیا۔
کوٹ ادو کے علاقے کوٹ سلطان کی بستی بیٹ وساوا شمالی کے موضع خان والا کے رہائشی غلام ہاشم منجوٹھہ نے بتایا ہے کہ اس کی بیوی کا نکاح پڑھانے کیلیے کوٹ سلطان بیٹ وساوا شمالی یونین کونسل کے سیکریٹری منیر چانڈیہ نے اس کے مخالفوں سے ساز باز کرکے اسے مردہ قرار دے کر اس کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کردیا۔
غلام ہاشم نے بتایا کہ وہ شناختی کارڈ بنوانے کیلیے نادرا آفیس گیا تو اسے کہا گیا کہ وہ مر چکا ہے اور اس کا شناختی کارڈ نہیں بن سکتا، غلام ہاشم کی درخواست پر عدالت نے یونین کونسل سیکریٹری منیر چانڈیہ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔