سوشل میڈیا پر ایسی کئی کہانیاں موجود ہیں جو کہ صارفین کو افسردہ بھی کر دیتی ہیں، اور جینے کی ایک نئی امید کو بھی اجاگر کر ہی دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ماں کی جانب سے اپنے اکلوتے بیٹے کے حوالے سے پوسٹ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا، جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
خاتون صارف نبیلہ جمشید کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں لکھا تھا کہ آج میرا اکلوتا بیٹا میرا لخت جگر میرا نور نظر اپنی بیمار والدہ کی بیماری اور اپنی غربت کو دور کرنے پردیس جا رہا ھے۔
ایک ماں کے لیے مشکل ترین لمحہ ہوتا ہے جب وہ اپنے بیٹے کو اپنے سے دور کرتی ہے، لیکن وہ مجبور تو ہوتی ہی ہے ساتھ ہی اکلوتے بیٹے کو جاتے دیکھ جذباتی تو ماں ہو ہی جاتی ہے۔
تاہم ماں نے بیٹے کو الوداع کرتے وقت خوب دعائیں بھی دیں، انہوں نے لکھا کہ میرا پیارا بیٹا جس نے مفلسی اور یتیمی ماں کے بطن سے دیکھی پروردگار میرے بیٹے کو کامیابی عطا فرمائے آمین.
نبیلہ کا یہ پوسٹ کئی ماؤں اور صارفین کو کچھ یوں بھا گیا کہ انہیں بھی آگے بڑھنے میں ہمت مل ہی گئی، کیونکہ جب ایک اکلوتا بیٹا بیمار ماں کی صحت اورغربت کو دور کرنے کی خاطر بیرون ملک جا رہا ہے تو پھر دیگر لوگ کیوں نہیں ہمت کر سکتے ہیں۔
خاتون صارف نے ایک ویڈیو بھی اپلوڈ کی، جس میں وہ بیٹے کو ائیرپورٹ پر الوداع کر رہی تھیں، ساتھ ہی زبان پر اللہ خیر، اللہ خیر کی سدا بھی ہے۔