تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی مشہور سیاستدان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے جبکہ ان کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ دن ٹوئٹر پر اس حوالے سے پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "ماواں ٹھنڈیاں چھاواں پروردگار کائنات میں ہر بچے پر اسکی ماں کا سایہ سلامت رکھ۔ان سب کے وسیلے اور صدقے سے میری ماں کا سایہ بھی ہمارے سروں پر سلامت رکھ میری ماں کی صحت یابی کیلئے سب دعا کریں۔"
ساتھ ہی انھوں نے اسپتال میں اپنی والدہ کی تصویر بھی پوسٹ کی تھی جس میں مرحومہ کو ماسک پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کے اکاؤنٹ سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ان کی والدہ کے جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ بڑی تعداد میں لوگ مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کررہے ہیں۔