مجھے عامر کے پیسے نہیں بلکہ ۔۔ بشریٰ اقبال عامر لیاقت کے لیے کیوں لڑ رہی ہیں؟ دانیہ کے بارے میں بھی اہم انکشاف کردیا

image

عامر لیاقت حسین پاکستان کی ایک مشہور اور مقبول شخصیت تھے جنھوں نے اپنے کام اور علم کے ذریعے اپنا ایک مقام بنایا تھا، وہ سیاست دان اور عالمِ دین ہونے کے ساتھ ساتھ میزبان بھی تھے۔ انھوں نے اپنی زندگی میں تین شادیاں کی تھیں۔ ان کی زندگی کے آخری چند سال تنازعات سے دوچار رہے اور ان کی طلاقوں نے ان پر ذہنی اور پھر بعد میں پیشہ ورانہ طور پر کافی بڑا اور برا اثر ڈالا۔

ان کی تیسری بیوی دانیہ مالکی یا دانیہ شاہ سے مختصر شادی عامر لیاقت کے لیے انتہائی تکلیف دہ نوٹ پر ختم ہوئی۔ شادی کے کچھ عرصے بعد دانیہ نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی اور عامر لیاقت کی نجی ویڈیوز انٹرنیٹ پر لیک کر دی تھیں جس سے وہ بہت بری طرح متاثر ہوئے۔ تاہم ان کی موت کے بعد دانیہ نے دعویٰ کیا کہ وہ اب بھی ان کی اہلیہ ہیں اور انہیں ان کی جائیداد سے حصہ ملنا چاہیے اور وہ عامر لیاقت کی لاش کے اخراج اور پوسٹ مارٹم کے لیے دائر مقدمے میں بھی فریق بن گئیں۔

حال ہی میں دانیہ کو ایف آئی اے نے عامر کی ویڈیوز لیک کرنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد عامر لیاقت کی پہلی اور سابق اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال اب اس کیس کو دیکھ رہی ہیں اور عامر کے لیے انصاف کا مطالبہ کررہی ہیں۔

دانیہ کو ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

ان سب کے بعد لوگوں کے زہن میں یہ سوال تھا کہ بشریٰ اب عامر کیلیئے کیوں لڑ رہی ہیں؟ جس پر سیدہ بشریٰ نے بالآخر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ، وہ عامر کی سابقہ اہلیہ ہیں اور ان کا ان کے پیسوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تاہم، وہ ان کے لیے انصاف چاہتی ہیں، کیونکہ بہت سے لوگ یسے تھے جو ان کے مداح تھے اور ان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس سے انہیں تکلیف پہنچی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ، عامر اور دانیہ کی طلاق کو حتمی شکل دے دی گئی تھی جس سے دانیہ بعد میں مُکر گئی، وہ پہلے دن سے ہی عامر سے پیسے بٹورنے کی کوشش کر رہی تھی۔

بشریٰ اقبال کے وکیل نے بھی اس کیس کے حوالے سے بات کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ویڈیوز لیک کرنے پر دانیہ کو کم از کم 10 سال قید ہو سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US