سوشل میڈیا پر ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی خبر کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک خبر نے سب کو ہنسنے پر بھی مجبور کیا اور سوچنے پر بھی، کیونکہ اگر شادی کی تقریب میں دلہن کو پتہ چل جائے کہ اُس کا تو دلہا ہی بدل چکا ہے تو یہ سچ مچ دلہن کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہوگا۔
اور اگر جڑواں بہنوں کی شادی ہو، تو تب تو صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے۔ بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے گاؤں آسلانہ میں شادی کی تقریب جاری تھی۔
اسی دوران بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا، جس کے بعد شادی شدہ گھر سمیت پورے گاؤں کی بجلی چلی گئی۔ ایسے میں شادی کی تقریب تو نہ رک سکی تاہم کچھ ایسا ہوا جس نے دلہنوں کو بھی رُلا دیا۔
شادی کی تقریب جب ختم ہوئی اور دلہنیں رخصت ہو کر گھر کو ہو لیں، تو دونوں بہنیں یہ دیکھ کر حیران ہو گئیں اور رونے لگیں کہ جس کی تصویر انہیں دکھائی گئی یہ تو وہ دلہا ہے ہی نہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق جڑواں بہنوں اور ان کے دلہوں نے ایک ہی رنگ کا ڈریس پہنا تھا، جس کے باعث دونوں کے دلہا بدلی ہو گئی، اس خبر نے سوشل میڈیا صارفین کی خوب توجہ حاصل کی ہے۔