ارشد شریف کے نام سے ایمبولینس سروس متعارف۔۔ ایمبولینس سروس کا افتتاح کس نے کیا اور اس میں کون سی جدید سہولیات ہیں؟ دیکھیں

image

قوم کے ہیرو ارشد شریف کے نام پر یہ ایمبولینس سروس ان کے دوست اور مشہور صحافی عمران ریاض نے شروع کی ہے۔ اس کا افتتاح ارشد بھائی کی والدہ کو کرنا تھا مگر وہ شدید بیمار ہیں اسپتال میں داخل ہیں اس لئے وہ نہ آسکیں“

ارشد شریف کے نام پر بنی ایمبولینس کی تفصیلات بتانے والے شخص نے سیاست ڈاٹ کام کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا۔ صحافی عمران ریاض نے اپنے مرحوم دوست کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے نام سے ہی ایمبولینس سروس متعارف کروائی ہے جس پر ارشد شریف کی تصویر اور ان کا نام بھی لکھا ہے۔

ایمبولینس میں بولان اور کارروان جیسی گاڑیاں استعمال کی گئی ہیں جن میں 2 پورٹیبل اسٹریچر کے علاوہ آکسیجن ماسک، بلڈ پریشر چیک کرنے کا آلہ، واش بیسن اور طبی امداد فراہم کرنے والے آلات سے آراستہ فرسٹ ایڈ باکس بھی موجود ہے۔ غرض یہ ایمبولینس ہر لحاظ سے مریضوں کو مطلوبہ منزل تک پہنچانے کے علاوہ طبی امداد فراہم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US