پستہ، بادام، اخروٹ، چلغوزے اور ۔۔ سستے اور مزیدار ڈرائے فروٹس کہاں ملتے ہیں؟

image

سردیوں میں خشک میوجات کی مانگ بڑھ جاتی ہے، لوگ سرد موسم میں مختلف ڈرائے فروٹس کھانا پسند کرتے ہیں، آج ہم آپ کو ڈرائے فروٹس کی ہول سیل شاپ کے بارے میں بتائیں گے جہاں سردیوں میں شوق سے کھائے جانے والے تمام ڈرائے فروٹس موجود ہیں اور آپ کو مختلف چیزوں کے ریٹس بھی بتائیں گے۔

دکاندارکا کہنا ہے کہ ہم مقدار کے حساب سے ہول سیل اور ریٹیل قیمت پر بھی فروخت کرتے ہیں،امریکی، آسٹریلین، تلوار اور ایرانی بادام بھی دستیاب ہے، یہاں بادام 2000 سے 2400 روپے فی کلو ہول سیل قیمت پر دستیاب ہیں۔

ہمارے پاس روسٹڈ اورسفیدکاجو بھی ہوتا ہے،روسٹڈ کاجو ہول سیل میں 3000 روپے کلو ہے،سادہ کاجو ہول سیل میں 2800 روپے کلو ہے،چھلا ہوا اخروٹ 2000 روپے کلوہے،یہاں کاغذی آخروٹ 800 روپے کلو میں سب سے سستا فروٹ ہے،خوبانی 1200 روپے کلو ہے۔

سب سے زیادہ اخروٹ، کاغذی بادام اورروسٹڈ کاجو فروخت ہوتے ہیں ،پستہ 3000 روپے کلو ہے، یہ ایران سے آتا ہے،مارکیٹ میں یہ پستہ 3200 روپے ہے لیکن ہم 3 ہزار میں دے رہے ہیں ،چلغوزے اس سال سستے ہوگئے ہیں،گزشتہ سال چلغوزے 8 ہزار روپے کلو تھے،اس سال چلغوزے 6 ہزار روپے فی کلو ہیں۔

یہاں سب سے زیادہ گزک فروخت ہوتی ہے،یہ اسپیشل گزک ہے، یہ چینی والی ہے، یہ گڑوالی گزک ہے، دیسی گھی، بادام، کاجو، پستہ، چاکلیٹ والی گزک بھی ہوتی ہے، گزک تل اور گلوکوز کے علاوہ ڈرائے فروٹس سے بنتی ہے، گڑ اور چینی کی ریوڑیاں بھی زیادہ مشہور ہیں۔

پاپ کون کے لڈو اور مرمرے کے لڈو بھی لوگ شوق سے لیتے ہیں، دیسی گھی والی گزک بھی ہے، پستے والی گزک بھی ہے، بادام والی گزک بھی ہے، ڈرائے فروٹس کی چکی بھی بن جاتی ہے، بادام، پستہ، کاجو، دیسی کی گزک 1600 روپے کلو ہے، سادہ گزک 800 روپے کلو ہے، یہ پورا سال فروخت ہوتی ہے۔

بیرون ممالک بھی گزک بھجوائی جاتی ہے، پارا چنا کی مونگ پھلی 800 اور پنجاب کی مونگ پھلی 600 روپے کلو ہے، ہمارے دکان نمائش چورنگی پر ہے، یہاں جگہ گزک والی لائن کہلاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US