8 سالہ پاکستانی بچی نے اپنی کینسر کا شکار نومولود بہن کی زندگی بچا لی ۔۔ بچی نے کس طرح یہ کارنامہ انجام دیا؟ جانیے ہیرو بچی کی کہانی

image

8 سالہ پاکستانی ہیرو بچی نے اپنی پیدا ہونے والی ننھی بہن کی جان بچا کر سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے باہر ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک 8 سالہ پاکستانی لڑکی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نومولود بہن کو بچانے کے لیے اپنا بون میرو عطیہ کیا۔

بون میرا یک نرم مادہ ہوتا ہے جو ہڈیوں کے خالی حصوں کو بھرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 9 ماہ کی عفیفہ شدی لمفوبلاسٹک لیوکیمیا (lymphoblastic leukemia) خون اور بون میرو کینسر کی ایک قسم میں مبتلا تھی، جس کو زندہ رہنے کے لیے بون میرو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی۔

ڈاکٹر زین العابدین کی سربراہی میں عجمان کے برجیل میڈیکل سٹی میں میڈیکل ٹیم نے عفیفہ کے خاندان کی ہیومن لیوکوائٹ اینٹیجن (HLA) ٹائپنگ کی اور پایا کہ اس کی 8 سالہ بہن نازیہ زہرہ بالکل ٹھیک تھی۔

نازیہ نے یکم دسمبر 2022 کو اپنا بون میرو اپنی بہن کو عطیہ کیا۔یہ طریقہ کار کامیاب رہا۔ تاہم بون میرو کے بعد عفیفہ کو انفیکشن جیسی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن طبی ٹیم نے کامیابی سے ان پر قابو پالیا، اور عفیفہ کی صحت میں مسلسل بہتری آتی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US