پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر زبردست خریداری دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 900 پوائنٹس بڑھ گیا۔
صبح 9 بج کر 40 منٹ پر انڈیکس 867 پوائنٹس اضافے کے بعد 179,951 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا۔
آٹوموبائل، سیمنٹ، بینکنگ، تیل و گیس اور توانائی کے شعبوں میں خریداری کا رجحان رہا جبکہ حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی ایس او اور دیگر بڑی کمپنیوں کے شیئرز بھی مثبت زون میں رہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 251 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی تھی۔