گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سرمایہ کاروں کو صوبے میں معدنیات کی تلاش اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔
اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت بھی دی جائے گی۔
فیصل کریم کنڈی کے مطابق خیبرپختونخوا گیس کی پیداوار میں ملک کا دوسرا بڑا صوبہ ہے اور حکومت صوبے میں کان کنی کے شعبے کو فروغ دینا چاہتی ہے۔