وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دونوں صوبوں میں معدنیات، کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔
منرلز فورم سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر میں کوئلے کے دنیا کے چھٹے بڑے ذخائر موجود ہیں، جہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ سندھ حکومت جدید ٹیکنالوجی اور نجی شعبے کے تعاون سے کان کنی کو فروغ دے رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں معدنیات، تیل اور گیس کی تلاش کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ حکومت سرمایہ کاروں کو سکیورٹی اور ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔