امریکی فضائی حدود میں مشتبہ چینی غبارہ

image

واشنگٹن: امریکی فضائی حدود میں مشتبہ چینی غبارہ داخل ہو گیا۔ امریکی حکام کے مطابق غبارے کا مقصد نگرانی کرنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فضائی حدود میں داخل ہونے والے چینی غبارے سے کھلبلی مچ گئی۔

امریکی دفاعی حکام کے مطابق امریکہ جاسوسی غبارے کو کئی دنوں سے ٹریک کر رہا ہے اور غبارے کو کم آبادی والے علاقے میں گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پینٹاگون کے مطابق واضح طور پر اس غبارے کا مقصد نگرانی کرنے کا ہے اور امریکی صدر جو بائیڈن کو مشورہ دیا ہے کہ غبارے کو مار گرانے سے گریز کیا جائے کیونکہ غبارے کے ملبے سے خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ چند دنوں میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن چین کا دورہ کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US