کتے کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

image

ترکیہ میں زلزلے کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران مرجانے والے کتے کی میکسیکو میں فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران کتا ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مددگار ثابت ہو رہا تھا تاہم اس دوران کتے کی ہلاکت ہو گئی۔ اس امدادی کتے کا نام “پروٹیو” تھا اور یہ کتا ترکیہ کے شہر ادیامان میں خدمات انجام دے رہا تھا۔

کتے کی موت کی تفصیلات واضح نہیں ہو سکیں تاہم ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ کتا ہمارے لیے بہت مددگار ثابت ہو رہا تھا۔

میکسیکو کی وزارت دفاع نے کتنے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہادرانہ کام کے لیے “پروٹیو” کا شکریہ۔ جس نے میکسیکو کی فوج کا مشن پورا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ میکسیکو کی فوج اور فضائیہ کے اہلکاروں کو ہمارے عظیم ساتھی کتے ’’پروٹیو‘‘ کے بچھڑ جانے پر بہت افسوس ہے۔ کتے نے میکسیکو کے وفد کے رکن کی حیثیت سے ترکیہ میں بھائیوں کو تلاش کرنے اور بچانے کے لیے اپنا مشن پورا کیا ہے۔ ہمیں اس پر فخر ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US