دنیا کا خاموش ترین کمرہ، جہاں کوئی نہیں ٹھہر سکتا

image

واشنگٹن: مائیکروسافٹ کے بنائے گئے کمرے کو دنیا کا خاموش ترین کمرہ قرار دیا گیا ہے جہاں کوئی بھی چند منٹ سے زیادہ نہیں ٹھہر سکتا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکہ میں مائیکروسافٹ کی جانب سے اپنی مصنوعات کو جانچنے اور دیگر تجربات کے لیے ایسا کمرہ تیار کیا گیا جہاں کوئی بھی شخص چند منٹ سے زیادہ نہیں ٹھہر سکتا۔

کمپنی کی جانب سے جب لوگوں کو اس کمرے میں ٹھہرا کر تجربہ کیا گیا تو صرف ایک شخص ہی اس کمرے میں 30 منٹ گزار سکا باقی افراد چند منٹوں میں ہی باہر نکل آئے۔ کمرے میں اتنی خاموشی ہے کہ آپ اپنے دل کی دھڑکن بھی سن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

کمرے میں جانے والے شخص پر عجیب کیفیت طاری ہو جاتی ہے کہ اس کو اپنے جسم کے اندر ہونے والی حرکت بھی سنائی دی جاتی ہے اور وہ زیادہ دیر وہاں نہیں ٹھہر سکتا۔ اس کمرے کی تیاری اور ڈیزائنگ میں پورے 2 برس لگے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US