سعودی عرب میں پہلا روزہ اور عید کب ہوگی؟

image

سعودی عرب میں رمضان  کا پہلا روزہ رواں سال 23 مارچ جمعرات کو ہو گا۔

سعودی عرب میں ماہر فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں برس ماہ مبارک کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہونے کا امکان ہے۔

ڈاکٹرعبداللہ المسند کا کہنا ہے  کہ اس مرتبہ شعبان 30 دن کا ہوگا کیونکہ 29 شعبان کو چاند سورج غروب ہونے سے تقریباً 9 منٹ پہلے چھپے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے بتایا کہ چاند اور سورج کا ملاپ 29 شعبان یعنی 21 مارچ کی شام کو 8 بج کر 23 منٹ پر ہوگا، اسی لیے  رمضان کا پہلا روزہ 23مارچ کوہونے کا امکان ہے۔

جب کہ عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔سعودی حکومت کے مطابق 21 مارچ کا سورج غروب ہونے پر رمضان کا چاند دیکھا جائے گا


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US