رونالڈو کا عربی گیتوں پر تلواروں کے ساتھ روایتی رقص

image

پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی یوم تاسیس کے موقع پر عربی گیتوں  پر تلواروں کے ساتھ روایتی رقص بھی کیا۔ 

پرتگالی سٹار اور پانچ بار دنیا کے بہتر کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر جشن کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

Happy founding day to Saudi Arabia 🇸🇦

Was a special experience to participate in the celebration at !

— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) February 22, 2023

ویڈیو میں دیکھا  جاسکتا ہے کہ النصر کلب کے دیگر کھلاڑیوں کے  ہمراہ رونالڈو نے سعودی لباس میں جشن منایا۔کرسٹیانو رونالڈو نے تلواروں کے روایتی سعودی رقص ’العرضہ‘ میں حصہ لیا۔

رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ویڈیو  شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” سعودی عرب کا یوم تاسیس مبارک ہو، سعودی عرب کے یوم تاسیں کے جشن میں شرکت کا تجربہ شاندار رہا۔”

دوسری جانب  النصر فٹبال کلب کی جانب سے بھی  رونالڈو کی یوم تاسیس کے موقع پر  سعودی گیتوں سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ اسٹار فٹبالر رونالڈوسعودی قہوے سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

لابسيـن العز والطالـة لبـوس 🤩💚#يوم_التأسيس pic.twitter.com/qACxqrxh5X

— نادي النصر السعودي (@AlNassrFC) February 22, 2023


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US