بیوی کو لائیو تھپڑ رسید کرنے والے شخص کو ایک سال قید کی سزا

image

سپین میں ایک شخص کو ٹک ٹاک پر لائیو اپنی بیوی کو تھپڑ رسید کرنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شمالی سپین میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے لائیو گیم کے دوران اپنے تین دوستوں کی موجودگی میں تھپڑ مارا۔

تھپڑ اس زور سے مارا گیا کہ خاتون کا سر ہلنے لگا اور اس کے بال اڑتے دکھائی دیے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس تھپڑ کی وجہ سے خاتون رو پڑی تھی۔

عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم نے ہزاروں لوگوں کے سامنے اپنی بیوی کی جسمانی سالمیت کو نقصان پہنچایا اور اسے عوامی سطح پر ذلیل کرنے کی نیت سے کھلے عام اس پر حملہ کیا ہے۔

فیصلہ سنانے والے جج نے یہ بھی کہا کہ جنس کی بنیاد پر تشدد کے جرائم میں متاثرہ فرد کی جانب سے شکایت درج کرانا ضروری نہیں ہے۔ سزا صرف حقائق کے ریکارڈ کی بنا پر بھی سنائی جا سکتی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US