عمران خان کے اہم ساتھیوں کی جیل سے رہائی شروع

image

اٹک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسیر رہنماؤں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رات گئے اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا جبکہ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ڈسٹرکٹ جیل بھکر سے رہا کیا گیا۔

سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی رہائی کے موقع پر مقامی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسیران کو مبارکباد دیتا ہوں کہ کسی نے گھٹنے نہیں ٹیکے اور میں نے سوچ سمجھ کر پاکستان کے آئین کے لیے گرفتاری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے کہا کہ بند چکیوں میں نظربندی میری سیاسی زندگی کا حصہ بن چکی ہے اور اب ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے جبکہ ملکی سیاسی اور معاشی حالات بہت ابتر ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US