معمولی چور 14 سال تک کہاں چھپا رہا ؟

image

بیجنگ: چین میں 4 ڈالر کی چوری کرنے والا شخص 14 سال تک پہاڑی غار میں چھپا رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے 50 سال شخص لیوموفو نے ہوبی کے شہر انشی میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک گیس اسٹیشن پر 2009 میں ڈکیتی کی تھی جہاں سے انہوں نے 22 ڈالر کی رقم لوٹی۔

لوٹی گئی رقم سے لیوموفو کے حصے میں صرف 4 ڈالر آئے تھے تاہم پولیس نے جلد ہی لیوموفو کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا اور لیوموفو کو اندازہ ہو گیا کہ اگر وہ فرار نہ ہوا تو اسے بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا جس کے بعد اس نے فرار کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

چور گھر سے فرار ہونے کے بعد 10 کلومیٹر دور ایک پہاڑی میں جا چھپا اور 14 سال ایک غار میں چھپ کر گزار دیئے لیکن لیوموفو وقتاً فوقتاً اپنے گھر آتا اور والدین، بیوی بچوں سے ملنے کے بعد پھر رفوچکر ہوجاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

لیوموفو کے مطابق اس کے والدین اور اہلیہ نے اسے کئی بار گرفتاری دینے کے لیے قائل کیا لیکن وہ ہر بار انکار کر دیتا تاہم اب اسے اندازہ ہوا کہ اس نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ اہلخانہ کے ساتھ خوشیاں منانے کے بجائے مفروری میں گزار دیں جس کے بعد اس نے خود ساختہ گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US