پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

image

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے سے واقع ہوئی جبکہ ان کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مقتول علی بلال کے جگر اور لبلبہ میں خون جمع ہونا بھی موت کی وجہ بنا جب کہ دماغ میں خون جمع ہونے سے ان کا بلڈ پریشر انتہائی کم ہوگیا تھا۔علی بلال کی کھوپڑی کا ایک حصہ بری طرح سے متاثر ہوا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران کارکن علی بلال کی موت واقع ہوئی تھی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US