جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، آٹھ ’دہشت گرد‘ ہلاک

image

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگاڑہ میں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

بدھ کی رات کو جاری بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ زنگاڑہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے جب کہ دو فوجی زخمی ہوئے۔ فائرنگ میں مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

’بدقسمتی سے فائرنگ کے تبادلے میں دو بجے بھی شہید ہوگئے۔‘

قبل ازیں جنوبی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے دو بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر لدھا انیس الرحمان نے پشاور میں اردو نیوز کے نامہ نگار فیاض احمد کو بتایا کہ دھماکے میں بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ ’جائے وقوعہ دورافتادہ ہونے کی وجہ سے دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔‘ 

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کل لواحقین سے ملنے جارہے ہیں جس کے بعد صورتحال کا اندازہ لگایا جاسکے گا ۔

پولیس کے ایک اعلی افسر کے مطابق زنگاڑہ اور اس سے متصل علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی اطلاعات ہیں جن کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے  سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US