مجھے آج یا کل مرتضی بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے، عمران خان

image

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے  آج یا کل مرتضی بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے۔

ویڈیو لنک سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لاہور کے لیے روانہ ہوا تو آئی جی اسلام آباد اہلکاروں پر برس پڑا،ذہنی طور پر تیار تھا کہ یہ مجھے پکڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جب روانہ ہوا تو سب کو کہا تھ ایہ گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ جیل میں چلا جاؤں گا مگر اپنے لوگوں کا قتلِ عام نہیں چاہتا،کبھی ہارنہیں مانوں گا،آخری گیند تک ان کامقابلہ کروں گا۔

انہوں نے آج شام زمان پارک میں آپریشن شروع کرنےکا بھی خدشہ ظاہر کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US