حکومت کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ

image

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیور ریویو ریفرنس واپس لینے کی ہدایات دے دیں۔

حکومت کا جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس دائر ہوا تھا، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ اس فیصلے کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر قانون کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیور ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کمزور اور بے بنیاد وجوہات پر یہ ریفرنس دائر ہوا تھا، حکومت اس ریفرنس کی پیروی نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے صدر کے آئینی منصب کو اس مجرمانہ فعل کے لئے استعمال کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US