یونیفارم پہن کر بیٹا جہاز میں آ گیا۔۔ خوش قسمت والدین، جنہیں بیٹے نے جہاز کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دیا، ویڈیو نے حیران کیسے کیا؟ دیکھیے

image

والدین کو خوش کرنا ہر اولاد کا خواب ہوتا ہے، اس کے لیے اولاد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ انہیں سرپرائز دے کر حیران کرے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے نوجوان کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کی جب اس نے اپنے والدین کو حیران کر دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے کمال کمار نامی کیپٹن نے اپنے والدین کو اُس وقت خوش کر دیا جب والدین نے بیٹے کو اچانک ہوائی جہاز میں دیکھا۔

بیٹے نے پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میرا خواب تھا اور اس لمحے کا شدت سے انتظار کر رہا تھا، اور یہ موقع جے پور جاتے ہوئے مل ہی گیا۔

مقامی ائیر لائن کے ساتھ منسلک کمال کی خواہش تھی کہ وہ والدین کو اُس وقت ہوائی جہاز کا سفر کرائے جب اس کے والدین خود مسافر ہوں۔ اور اسے یہ موقع مل ہی گیا جب اس کے والدین جے پور جانے والی فلائٹ میں بطور مسافر بیٹھے۔

نوجوان نے طے کر لیا تھا کہ والدین کو حیران کر کے ہی دم لے گا۔ اور پھر ہوا بھی کچھ یوں ہی جیسے ہی والدین جہاز میں داخل ہوئے تو بیٹے کو دیکھ کر حیران رہ گئے، خوش بھی تھے اور بیٹے کو یونیفارم میں دیکھ کر تکتے بھی رہے۔

جس کے بعد بیٹے نے والدین کو نہ صرف پورے جہاز کی سیر کرائی بلکہ جہاز کے اُس مقام پر بھی لے گیا جہاں مسافروں کا داخلہ ممنوع ہوتا ہے۔ یعنی جہاز کی ڈرائیونگ سیٹ پر والدہ کو بٹھایا اور دوسری سیٹ پر والد کو، انہیں اس طرح دیکھ کر خود بیٹا بھی خوشی سے پھولا نہیں سما رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے سب کی توجہ تو حاصل کر ہی لی ساتھ ہی سب کو جذباتی بھی کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US