ناصر بٹ کی تہرے قتل کیس میں ضمانت خارج

image

سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی ناصر بٹ کی تہرے قتل کیس میں ضمانت خارج کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں تہرےقتل کیس کی سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل انجم نے کی۔کیس کی عدم پیروی اور عدم حاضری پرناصر بٹ کی ضمانت خارج کردی گئی۔

یاد رہے کہ ناصر بٹ کیخلاف تہرے قتل کامقدمہ تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں درج ہے، مقدمے کے اندراج کے بعد سے ملزم ناصر بٹ لندن میں مقیم تھے جو کہ گزشتہ ماہ ہی جلا وطنی ختم کرکے پاکستان پہنچے تھے۔

ناصر بٹ نےحلقہ پی پی 16 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US