شہید بھٹو آج بھی کروڑوں انسانوں کی روح اور دلوں میں زندہ ہیں، آصف زرداری

image

بانی پیپلز پارٹی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو 44 برس ہو گئے۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور 1973 کا آئین ذوالفقار علی بھٹو کی امانت ہیں،ملکی سلامتی اور آئین کی خاطر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھٹو کو دی جانے والی پھانسی کو تاریخ عدالتی قتل قرار دے چکی ہے،شہید بھٹو آج بھی کروڑوں انسانوں کی روح اور دلوں میں زندہ ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کے قاتل تاریخ کے کوڑے دان میں سڑ چکے ہیں۔

دوسری جانب بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل نظام عدل و انصاف پر کالا دھبہ ہے، بھٹو خاندان کی تیسری نسل اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی منتظر ہے، بھٹو قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں زیرِ التوا ہے، نظام عدل و انصاف کے پاس بھٹو کی فریاد سننے کے لیے ایک منٹ بھی میسر نہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کے لیے بھٹو خاندان کی مزید کتنی نسلوں کو انتظار کرنا پڑے گا؟ تاریخ نے بھٹو کی بے گناہی کے حق میں ثبوت پیش کردیئے ہیں، دشمنوں کو بھی اب یہ کہنا پڑتا ہے کہ قائدِ عوام کے ساتھ ظلم ہوا،بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ عدلیہ صدارتی ریفرنس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US