عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

image

لاہور اے ٹی سی نے عمران خان کے 3 مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بطور وزیراعظم سیکیورٹی نہیں ملی،عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان عدالت کب تک آئیں گے؟ وکیل نے جواب دیا کہ عمران خان 11 بجے تک عدالت پہنچ جائیں گے۔

اس موقع پر جج کا کہنا تھا کہ بتا دیں کہ عمران خان نے آنا ہے یا نہیں، جو عدالت آئے گا وہ ہی ریلیف لے سکتا ہے۔

اس موقع پر وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ متعلقہ جج بھی چھٹی پر ہیں صرف تاریخ دینی ہے، ڈیڑھ بجے تک کا وقت دے دیں عمران خان پیش ہو جائیں گے۔

اس موقع پر اے ٹی سی لاہو رنے عمران خان کو 11 بجے تک پیش ہونے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ گیارہ بجے کیس دوبارہ سنیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما عمران خان گیارہ بجے عدالت پہنچ گئے جس کے بعد عدالت نے ان کے تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کر دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US