آئین میں ایمرجنسی کا آپشن موجود ہے، رانا ثناء اللہ

image

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سپریم کورٹ پہنچنے پر کہا کہ امیدہے آج عدالت سے اچھافیصلہ آئے گا،عدالت سے ایسا فیصلہ آنا چاہیے جس سے بحران ختم ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رو ز وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں اپنا موقف پیش کیا،ہمارا موقف پوری قوم اور بارز کی آواز ہے،عمران خان نے محنت سے سیاسی بحران کو جنم دیا، عمران خان نے معاشی طور پر بھی ملک کو نقصان پہنچایا،ملک سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی بحران کا شکا رہو۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلے میں انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے،سپریم کورٹ کے اندر سے بھی ججز نے آواز اٹھائی،ایسا فیصلہ ہوناچاہیے جو معاملات کو بہتر انداز سے آگے بڑھائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک ساتھ فری اور فیئر ہونے چاہئیں، فل بینچ پر پی ٹی آئی نے بھی کہا کہ انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے،ریفرنس دائر کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے،ریفرنس دائر کرنا کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی حرکت نہیں ہے۔

ریفرنس کافیصلہ پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتیں مل کرکریں گی،رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آئین میں ایمرجنسی کا آپشن موجود ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US