وفاقی کابینہ کا اجلاس آج 4 بجے طلب کرلیا گیا، اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختوانخوا انتخابات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور ہوگا۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے اجلاس کا وقت 1 بجے سے تبدیل کرکے 4 بجے رکھا گیا ہے۔ اجلاس میں حکومتی قانونی ٹیم فیصلے پر بریفنگ دے گی۔
اجلاس میں الیکشن التوا کیس سے متعلق سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے فیصلے پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا آرڈر غیر قانونی قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم صادر کیا گیا۔ عدالت نے حکومت کوالیکشن کے لئے 21 ارب روپے جاری کرنے کا کہا ہے۔
وزارت دفاع کی جانب سے انتخابات کے لئے فوج کی دستیابی سے متعلق وجوہات پر مبنی رپورٹ سربمہر لفافے میں سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی۔