میرے پڑوسی تندور والے کو جیل میں آکوموڈیٹ کریں، پی ٹی آئی رہنما کی آڈیو لیک

image

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبد السلام آفریدی کی سپرنٹنڈنٹ جیل مردان کو اپنے بندے بھرتی کرنے سے متعلق آڈیو لیک ہو گئی۔

آڈیو لیک میں عبدالسلام آفریدی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل مردان کو اپنے بندوں کو بھرتی کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ عبدالسلام آفریدی نے آڈیو میسج میں کہا کہ جیل میں ہونے والی بھرتیوں میں میرے کتنے بندے بھرتی کرسکتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ میرے ہمسائے تندور والے کو جیل میں آکوموڈیٹ کریں،عبدالسلام آفریدی نے پھر کہا کہ انٹرویو میں اپنے بندے بھیج رہا ہوں، اس بار انٹرویومنسوخ نہیں کرنا، میرے تین بندوں کے انٹرویوز ہوئے ہیں ان کے آرڈرز مجھے چاہئیں۔

اس معاملے پر سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل مردان ریاض خان نے اپنے موقف میں کہا کہ سابق ایم پی اے معمول کے مطابق اپنے بندوں کی بھرتی کی سفارش کرتے رہتے تھے، عبدالسلام آفریدی میرٹ سے برعکس بھرتیوں کا کہہ رہے تھے، ان کے بندے میرٹ پرنہیں تھے اس لیے بھرتی نہیں کیا،سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مردان کا کہنا تھا کہ بندے بھرتی نہ کرنے کی صورت میں مجھے دھمکیاں دی گئیں۔

سابق ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے آڈیوز مسیجز سے متعلق موقف اختیار کیا کہ جو حکومت بھی آتی ہے وہ اپنے ورکرز کی بھرتیوں کا کہتی ہے، کلاس فورکی بھرتی میں تعلیمی قابلیت یا کسی میرٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل مردان نے میرے بندے بھرتی ہی نہیں کیے، وہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US