خواہش ہے کعبہ دیکھوں اور مر جاؤں ۔۔ سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ کو وائرل ہونے والے اس بزرگ پاکستانی زائر کی تلاش کیوں؟

image

سعودی میڈیا پر ایک پاکستانی بززرگ شخص کی ویڈیوز اور تصاویر بہت وائرل ہوئیں، ان کا سادا انداز، عصا، چادر اور بالکل معصوم شخصیت لوگوں کو خوب بھائی، کسی نے ان کو صحابہ کرام کے دور کے لوگوں سے تشبیہ دی، تو کسی نے ان کو پسندیدہ شخص قرار دیا۔ ان کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ یہ عبد القادر مری ہیں جن کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ اب یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ پاکستانی ہیں یا افغانستان سے ان کا تعلق ہے۔

ان بزرگ عبد القادر مری کے حوالے سے سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ تُترکی الشیخ کا کہنا ہے کہ کون ہیں یہ بزرگ؟ کوئی ہے جو ان سے مجھے ملوا سکے یا رابطہ کروا دے میں ان کی خواہش کو پورا کرنا چاہتا ہوں۔

لیکن ان کی خواہش ہے کیا؟ وائرل ویڈیوز میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ بزرگ اللہ کے گھر کو آنکھیں بھر کر دیکھنا چاہتے ہیں، حج کی ادائیگی اپنی زندگی رہتے کرنا چاہتے ہیں۔ جبکہ یہ اس مرتبہ رمضان میں عمرے کی ادائیگی کرکے دنیا بھر میں وائرل ہوچکے ہیں۔ عبدالقادر نے ایک ویڈیو میں کہا کہ میری آرزو ہے خُدا کا گھر دیکھوں اور یہیں سے خُدا کے پاس چلا جاؤں اور یہیں مر جاؤں، مجھے زندگی میں بس یہ مہلت چاہیے ۔۔ سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ان بزرگ شخص کی حج ادا کرنے کی خواہش کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US