پاکستان میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ ملا تو حاجی کم پڑ گئے، لیکن کیوں؟

image

حج کرنے کی خواہش ہر مسلمان کے دل میں ہوتی ہے لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ڈالر کی قلت نے حاجیوں کی تعداد کو بھی یکسر کم کرکے رکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کو پہلی مرتبہ حج کوٹہ ملا تو حاجی ہی کم ہوگئے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ حج مہنگا ہونے کی وجہ سے پاکستانی درخواستیں نہیں دے سکے، یوں اس مرتبہ 9 ہزار درخواستیں کم جمع ہوئی ہیں۔ درخواستوں کی کم وصولی پر سرکاری حج کوٹہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو دینے پر بھی غور کیا گیا تھا۔

پاکستان کا مطالبہ رہا ہے کہ حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 سے بڑھا کر 2 لاکھ 10 سے 20 ہزار کیا جائے، اب پاکستان کو کئی برس بعد 1 لاکھ 79 ہزار کا پورا حج کوٹہ ملا جسے مکمل استعمال نہیں کیا جاسکا۔ سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 عازمین حج کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے، سرکاری حج اسکیم کے لیے کوٹے سے تقریباً 9 ہزار کم درخواستیں موصول ہوئیں۔ حکومت کی ریگولر اسکیم کے تحت 72 ہزار 869 اور اسپانسرشپ اسکیم کے تحت درخواست گزاروں کی تعداد 8 ہزار رہی۔

رکاری ریگولر اسکیم کے تحت 44 ہزار 190 کے کوٹے پر 28 ہزار 679 اضافی درخواستیں آئیں۔ سرکاری اسکیم کے لیے مجموعی طور پر 235 ملین ڈالر درکار ہیں، کچھ ڈالر اسپانسرشپ اسکیم اور باقی حکومت فراہم کر رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US