اب سڑک کنارے بھی نماز کی بآسانی سہولت۔ سعودی حکومت کا نمازیوں کےلئے نماز مشین کی نئی سہولت

image

دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے پہلے جہاں یورپ اور امریکہ ترقی کی دوڑ میں آگے تھے آج وہیں عرب ممالک نے ان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے پھر چاہے وہ سعودی عرب ہو، متحدہ عرب امارات ہو یا پھر قطر، دیکھتے ہی دیکھتے سب آگے بڑھتے جارہے ہیں اور نئی نئی چیزیں متعارف کروا رہے ہیں جس سے بنی نوح انسان کو ہر ممکن طور پر آرام اور آسانی مل سکے۔

ایسا ہی ایک اور اقدام سعودی عرب حکومت کی جانب سے اٹھایا گیا، پہلے مسجدِ نبوی اور خانہ کعبہ میں ڈیجیٹل جائے نماز لگوائی گئی تھی اور اب روڈ پر بھی نماز پڑھنا آسان کردیا۔ کیسے؟ آئیے جانتے ہیں

سعودی حکومت کی طرف سے شہروں میں مختلف سڑکوں کے قریب جگہ جگہ فوٹھ پاتھ پر جائے نماز کی ہاتھ مشین رکھ دی گئی ہے، جس سے نمازی جب چاہے جہاں چاہے باآسانی نماز پڑھ سکتا ہے۔

یہ مشین کا استعمال کیسے کرنا ہے یہ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں

جیسا کہ آپ نے دیکھا، پہلے مشین کو پلٹیں، پھر اس کے اندر سے جائے نماز باہر نکالیں، پھر اس پر نماز ادا کرنے کے بعد سائیڈ پر لگے وال کو گھما جائے نماز کو واپس اندر ڈال دیں اور مشین کو دوبارہ سیدھا کردیں۔ یہ سب لوگوں کی آسانی اور نماز پڑھنے کیلیئے ہونے والی پریشانی سے بچنے کیلیئے ایک اقدام ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US