گھڑی میں بھی کعبہ نظر آئے گا ۔۔ غلافِ کعبہ کے ڈیزائن جیسی گھڑی سوشل میڈیا پر وائرل، اس کی قیمت کتنی ہے؟

image

کعبہ کے غلاف کا ڈیزائن ہر کسی کو ضرور پسند آتا ہے وہ مسلمانوں کا شاید یکساں پسندیدہ ڈیزائن ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک گھڑی کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غلافِ کعبہ کے جیسا ڈیزائن ڈائل میں بنا ہوا ہے۔ یہ گھڑی لندن کی مشہور splendore unique کمپنی کی جانب سے Mecca Edition کے نام سے بنائی گئی ہے۔

اس گھڑی کی قیمت 526,635 سعودی ریال ہے جوکہ پاکستانی 3 لاکھ کے قریب ہے۔ اس گھڑی کو ماضی میں بھی دوسرے ڈیزائن سے بنایا گیا تھا لیکن اب اس کو غلافِ کعبہ کے خاص انداز سے بنایا گیا ہے۔

گھڑی اس وقت آؤٹ آف سٹاک بتائی جا رہی ہے یعنی ابھی یہ عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں بلکہ خاص لوگوں کی ڈیمانڈ پر بنائی جائے گی۔ جلد ہی مارکیٹ میں عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔ گھڑی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پانی نہیں جائے گا اس کو water resistant بنایا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US