شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول کی دوائیں مہنگی کردی گئیں

image

پاکستان میں شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول کی دوائیں مہنگی کردی گئیں۔

دنیا اخبار کے مطابق پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی لائف لائن انسولین ہمولین کی قیمت 2500 سے بڑھا کر 3000 روپے کردی گئی ۔

دل کے امراض میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے والی دوا لپی گیٹ کی قیمت 225 روپے سے بڑھا کر 270 روپے کردی گئی۔

ٹرائی فورج گولی دل کے امراض اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کیلئے ہے ، اسکی قیمت 364 روپے سے بڑھ کر436 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے ۔

بلڈ پریشر کنٹرول کی گولی کنکور کی قیمت 274 اعشاریہ 92 سے بڑھ کر 329 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے ۔

شوگر کے مریضوں کیلیے مفت ادویات، فنڈز جاری

ینگ لائرز فورم کے صدر نور مہر نے ادویات کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ تصور کیا جاتا ہے ۔ جو کہ بہت بڑا ظلم ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US