ہمارے بھائی کے ساتھ ہونے والے ظلم کو اللہ دیکھ رہا ہے.. عمران خان کی بہنوں کا بیان! ویڈیو وائرل

image

"ہمارے بھائی کے ساتھ ہونے والے ظلم کو اللہ دیکھ رہا ہے اس کا حساب بھی اللہ ہی لے گا"

یہ کہنا ہے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی اور عظمیٰ خان کا جو اپنے بھائی کی گرفتاری کے بعد زمان خان پارک جا پہنچیں اور کھلے الفاظ میں عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کی۔

نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی عمران خان پر ملکی دولت لوٹنے کا کوئی کیس نہیں۔ عمران خان نے ملک کے لئے جو کچھ کیا ہے وہ قائد اعظم کے بعد کسی سیاستدان نے نہیں کیا۔ جبکہ نواز شریف پر کرپشن کے کیسز ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے بھائی ذہنی طور پر گرفتاری کے لئے تیار تھے لیکن انھیں بغیر وارنٹ کے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کب تک گھروں میں بیٹھیں گے کم سے کم اب تو باہر نکلیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US