اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات ۔۔ دورانِ حراست عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات ہوئی یا نہیں؟ خان نے بتا دیا

image

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر عمران خان نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا لیکن کیمرے کو دیکھ کر وکٹری کا نشان بنایا، کسی صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کی ملاقات اسٹیبلشمنٹ سے ہوئی؟ تو خان صاحب نے کوئی جواب تو نہ دیا، البتہ نفی میں سر ہلا دیا۔

صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ ڈٹے ہوئے ہیں یا ڈیل کر لی؟ اس کے جواب میں وہ مُسکرا دیے۔ صحافی نے پھر سوال کیا کہ آپ کی خاموشی کو سمجھیں کہ کیا ڈیل کر لی گئی ہے؟ عمران خان نے منہ پر انگلی رکھ کر انہیں خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US